اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ - ریاست میں نئے کیسز

سرکاری ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40294 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سےریاست میں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5111095 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر: کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
مہاراشٹر: کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

By

Published : May 23, 2021, 5:57 AM IST

مہاراشٹر میں گزشتہ 13 دن سے کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40294 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5111095 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 26133 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد ہفتے کے روز متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5533225 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء مزید 682 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 87300 ہو گئی ہے۔

ریاست میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز کی تعداد 352247 رہ گئی ہے۔ مہاراشٹر میں ریکوری ریٹ بڑھ کر 92.04 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.57 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details