اردو

urdu

ETV Bharat / state

معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی - جنسی زیادتی

مہاراشٹر کے تھانہ شہر کے کاسرواڈولی میں 27 برس کے شخص کو تین برس کی معصوم کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

By

Published : Jan 3, 2020, 12:14 PM IST

اطلاعات کے مطابق ملزم متاثرہ کا رشتہ دار ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'ملزم سبش دوبے بے روزگار ہے اور متاثرہ کے گھر میں رہتا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ملزم نے متاثرہ کے والدین کی غیر موجودگی میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔'

بتایا جارہا ہے کہ متاثرہ نے اس واقعے کے متعلق اپنی ماں سے شکایت کی جس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

پولیس کی کارروائی کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم پر دفعہ 376 (ریپ) اور بچوں سے متعلق (پی او سی ایس او) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details