مہاراشٹرا میں ماہی گیری اور بندرگاہوں کے وزیر اسلم شیخ کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔ انہوں نے ان سے رابطہ میں آنے والے لوگوں سے کورونا ٹسٹ کروانے کی اپیل کی۔
قبل ازیں ٹھاکرے حکومت میں شامل وزیر جتیندر آوھاڑ، اشوک چوہان اور دھننجئے منڈے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبا سے صحتیاب ہونے کے بعد تینوں وزراء نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔
پانی کے تحفظ کے وزیر یشونت گداخ کی اہلیہ کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد گڈاخ کورنٹائن ہوگئے ہیں۔ اسلم شیخ کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد انہیں ہوم کورنٹائن ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اسلم شیخ نے ٹویٹ کرکے ان سے رابطے میں آنے والوں کو فوری کورونا ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ وہ گھر سے کام انجام دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلم شیخ کی طبیعت ٹھیک ہے۔