ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں تنخواہوں میں اضافے اور سرکاری مراعات کے لیے ایس ٹی ملازمین نے ہڑتال شروع کی ہے۔ یہ ہڑتال ملازمین نےریاست گیر سطح پر شروع کی ہے۔
مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ریاستی حکومت کی جانب سے جو پانچ فیصد مہنگائی بھتے کا اعلان ہوا ہے وہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔'