مالیگاؤں سے دیولہ جانے والی ایس ٹی بس اور رکشا کے درمیان زبردست ٹکر ہونے کے سبب علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔
اس حادثے میں بس اور رکشا دونوں ہی کنویں میں گر گئے جس کی وجہ سے اب تک ہلاکت 21 تک پہنچ چکی ہے جب زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی ہے۔

پولیس اور راحت رسانی کے دستوں نے کافی مشقت کے بعد دونوں گاڑیوں کو کنویں کے باہر نکالا اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو جنرل اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا۔
حادثے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ اچانک بس کا ایک ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور یہ حادثہ رونما ہوا۔