مرکزی وزیر توانائی، آر کے سنگھ کو آج بھیجے گئے ایک خط میں ڈاکٹر راؤت نے بتایا کہ مہاویترن کو کووڈ کے سبب بہت زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اسے غیر یقینی مالی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ۔اس لیے اسے فوری طور پر 10000 کروڑ روپے کی امداد کی ضرورت ہے۔ کیونکہ کووڈ 19 کی وجہ سے مہاویترن جو بھارت کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی ہے ، فنڈ کی شدید قلت سے دوچار ہے۔ لاک ڈاؤن کا دورانیہ تقریبا 3 ماہ تک جاری رہا اور مہاراشٹر کے بڑے حصوں میں اب بھی جاری رہا۔
مہاراشٹر: ریاستی بجلی کمپنی شدید مالی بحران کا شکار
مہاراشٹر حکومت نے آج کووڈ 19 کے باعث پیدا ہونے والی لیکویڈیٹی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ریاستی بجلی کی تقسیم کار کمپنی (مہاویترن) کو 10000 کروڑ کی مالی مدد( گرانٹ) فراہم کرنے کے لیے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران صنعتی اور تجارتی سطح پر بجلی کا استعمال بہت کم ہو گیا تھا۔ صنعتی اور تجارتی کھپت کم ہونے کے باعث، محصول کا 60 فیصد تک متاثر ہوا۔ جس نے مہاویترن کو ایک غیرمحکم مالی حالت میں ڈال دیا۔
لاک ڈاؤن کے دور میں عام لوگوں ، چھوٹی صنعتوں اور چھوٹی دکانوں کی مالی حالت خراب ہوگئی تھی ، اور اس کی بازیابی میں کچھ وقت لگے گا۔ کم آمدنی کی وصولی کے ساتھ ، ایم ایس ای ڈی سی ایل نے مختلف بینکوں ، مالیاتی اداروں سے مدد کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن ، انھوں نے مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا۔