ریاستی حکومت نے اس ضمن میں اپنا موقف پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔ باوجود اس کے حکومت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ مذکورہ باتوں کی اطلاع ریاست کے کابینی و ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے دی۔
اُنہوں نے کہا کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کو لے کر ریاستی حکومت نے سرکولر جاری کرکے یہ واضح کیا تھا کہ متوفی کو نزدیکی قبرستان میں تدفن کی جائے، مگر اس کے بعد بھی شہر و مضافات میں کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کے سلسلے میں دشواریوں کی خبر موصول ہونے پر ہم نے شہر کے بڑے قبرستانوں کے ٹرسٹیان، علماء کرام اور سماجی کارکنان کے ہمراہ میٹنگ لے کر رضا اکیڈمی کے ساتھ اس کام کے لیے اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دینے کا کام کیا ہے تاکہ متوفی اور اس کے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔