مہاراشٹر کی سب سے بڑی جیل سمجھی جانے والی پونے کی یروڈا جیل سے ملک کی پہلی 'جیل سیاحت' شروع ہوئی ہے۔ اس جیل کی ڈیڑھ سو سال کی تاریخ ہے اور یہ برطانوی دور حکومت میں تعمیر کی گئی تھی۔ آزادی سے قبل کے دور میں، بھارت کے بہت سے عظیم مجاہدین برطانوی حکومت کے خلاف لڑتے ہوئے اس جیل میں قید تھے۔
مذکورہ جیل کے احاطے میں مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے مابین تاریخی پونا معاہدہ بھی ہوا تھا۔