اردو

urdu

ETV Bharat / state

'طلباء میں مفت یونیفارم اور کتابیں دستیاب کرائی جائیں' - رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ

ریاست مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نانا بھاو پاٹولے نے آج یہاں ریاستی حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ(حق تعلیم قانون) کے تحت تمام اسکولوں میں زیر تعلیم مستحق طلباءکو مفت درسی کتابیں اور یونیفارم مہیا کرائے۔

مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نانا بھاو پاٹولے
مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نانا بھاو پاٹولے

By

Published : Dec 20, 2019, 9:54 PM IST

ناگپور شہر میں جاری اجلاس کے دوران اسپیکر پاٹولے کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کی قانون کے تحت طلباء کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں کے عہدہ داران بھی شامل تھے جس میں آر۔ ٹی۔اے۔ ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد شاہد شریف بھی شامل تھے۔
اس موقع پر اسپیکر نے افسران سے مختلف معلوماتیں حاصل کیں اس کے بعد شاہد شریف نے اسپیکر کو بتلایا کہ ریاست میں قانون کا نفاذ تو عمل میں آیا ہے لیکن اس پر جس نہج سے عمل ہونا چاہئے وہ نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتلایا کہ اس قانون کے تحت شہری علاقوں میں رہائش پذیر افرادکی سالانہ آمدنی ایک لاکھ مقرر کی گئی ہے جوکہ بہت ہی کم ہے اس میں اضافہ کرکے اس کی شرح پانچ لاکھ روپئے متعین کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details