ان خیالات کا اظہار مہاراشٹر کانگریس کے نائب صدر و سابق کابینی وزیر محمد عارف نسیم خان نے جمیعتہ العلما ہند کی جانب سے تحفظ جمہوریت کانفرنس کے اختتام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا -
سی اے اے کے خلاف مہاراشٹر حکومت بجٹ اجلاس میں قرارداد منظور کرے - ادھو ٹھاکرے کو اس معاملے میں فوری طور پر پیش رفت کرتے ہوئے قرارداد منظور کرنی چاہیے
مہاراشٹر حکومت کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران شہریت ترمیم قانون کے خلاف دیگر کانگریس برسراقتدار والی ریاستوں کے طرز پر قرار داد منظور کی جائے تاکہ ریاست میں این پی آر سمیت دیگر متنازع قانون کے نفاذ کو روکا جا سکے-
نسیم خان نے کہا کہ جس طرح سے دیگر کانگریس اقتدار والی ریاستوں میں اس قانون کے خلاف متعلقہ اسمبلیوں میں قرارداد منظور کی ہیں اسی طرح سے جاری بجٹ اجلاس کے دوران ہی قرارداد منظور کی جائے کیوں کہ یکم مئی سے این پی آر کے نفاذ پورے ملک میں ہونے والا ہے -
نسیم خان نے کہا کہ مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مخلوط حکومت ایک مشترکہ پروگرام کے تحت چل رہی ہے اور کانگریس پارٹی کی یہ منشا ہے کہ اس قانون کا نفاذ عمل میں نہ آئے لہذا وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو اس معاملے میں فوری طور پر پیش رفت کرتے ہوئے قرارداد منظور کرنی چاہیے -