ناسک:مہاراشٹر کے ناسک روڈ اسٹیشن پر شالیمار (کولکاتا) سے آنے والی ایل ٹی ٹی کے ایک کوچ میں آگ لگ گئی۔ ریلوے کے مطابق آگ مسافر کوچ میں نہیں بلکہ اس پارسل کوچ میں لگی تھی جس میں سامان رکھا تھا۔ کوچ کو ریل سے الگ کر دیا گیا ہے اور آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ ٹرین کے ڈبے میں آگ رات 9 بجے کے قریب لگی۔ Shalimar LTT Express catches fire near Nashik
Shalimar Express Suddenly Caught Fire ٹرین کے پارسل کوچ میں آگ لگی مسافرین محفوظ - شالیمار ایل ٹی ٹی کوچ میں آتشزدگی
ناسک روڈ اسٹیشن پر شالیمار کے کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہے۔ Shalimar LTT Express catches fire near Nashik
![Shalimar Express Suddenly Caught Fire ٹرین کے پارسل کوچ میں آگ لگی مسافرین محفوظ Shalimar Express Suddenly Caught Fire](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-16840048-1063-16840048-1667627902694.jpg)
ٹرین کے پارسل کوچ میں آگ لگی، مسافرین محفوظ
سوشل میڈیا پر معلومات دیتے ہوئے سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر شیواجی ایم سوتار نے لکھا کہ انجن کے ساتھ لگے سامان کے کوچ/پارسل وین کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ٹرین بحفاظت دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ واقعہ کا وقت رات 8.45 بجے کا ہے۔
مزید پڑھیں: