مہرشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6875 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد جمعرات کی رات بڑھ کر 2.30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
وہی دوسری طرف مریضوں کی ریکوری کی شرح بڑھ کر 55 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ریاست میں اب تک 230599 لوگ اس وبا کی زد میں آئے ہیں۔ وہیں اس دوران 219 لوگوں کی اس سے موت ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی اموات کی کل تعداد بڑھ کر 9667 ہوگئی ہے۔ ا
ریاست میں 4067 لوگ اس وائرس سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 127259 ہوگئی ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 55.18 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 4.19 فیصد ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاست میں کل سرگرم معاملوں کی تعداد 93654 ہے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں متاثر اور اموات کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔