ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 1723 معاملے سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے مزید چھ مریضوں کی موت ہوئی۔ محکمہ صحت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کووڈ 19 سے متاثر ہونے والوں کی کُل تعداد 80 لاکھ 94 ہزار 845 ہو گئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے ایک لاکھ 48 ہزار 224 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔Corona Cases In Maharashtra
گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ سے 1845 مریض ٹھیک ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد بڑھ کر 79 لاکھ 34 ہزار 878 ہوگئی ہے۔ اس درمیان صحتیاب ہونے کی شرح 98.02 فیصد اور شرح اموات 1.83 فیصد ہے۔ ریاست میں فی الحال 11 ہزار 743 ایکٹیو کیسز ہیں۔