اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹرا: ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 9601 کیسز - کوویڈ انفیکشن

مہاراشٹرا میں جہاں ایک طرف ریکارڈ کیسز درج کئے گئے وہیں ریکارڈ تعداد میں کورونا سے متاثر مریض صحتیاب ہورہے ہیں۔

Maharashtra records 9,601 new cases, state count reaches 4,31,719
مہاراشٹرا: ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 9601 کیسز

By

Published : Aug 2, 2020, 4:07 AM IST

مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10725 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ فی الوقت ریاست میں ایک لاکھ 49 ہزار 214 کوویڈ انفیکشن سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9601 نئے کیسز درج کئے گئے جبکہ مہاراشٹرا میں اب تک 4 لاکھ 31 ہزار 719 کیسز مثبت پائے گئے۔

ریاست میں وبا کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 322 اموات ہوئیں اور اب تک دو لاکھ 66 ہزار 883 افراد کوویڈ انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مہاراشٹرا کے ممبئی شہر میں 20749 کیسز اور پونے میں 46345 فعال کیسز ہے جبکہ یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔ صرف ممبئی میں اب تک اس وبا سے 6395 اموات ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اب تک 16 لاکھ 95 ہزار 988 کورونا کے مثبت معاملے درج کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details