اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: رات دس بجے تک کاروبار کی اجازت دینے کی اپیل - مالیگاوں کی خبریں

مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس کے نائب صدر حاجی محمد یوسف نے کہا شام 7 بجے ہی پولیس انتظامیہ تمام دکانوں کو بند کروادیتا ہے.رات کے کرفیو سے ان کے کاروبار اور آمدنی پر منفی اثر پڑرہا ہے۔ اس لیےپولیس انتظامیہ رات دس بجے تک کی چھوٹ دے. تاکہ لوگوں کی معاشی حالت کچھ حد تک درست ہوسکے

مالیگاؤں: رات دس بجے تک کاروبار کی اجازت دینے کی اپیل
مالیگاؤں: رات دس بجے تک کاروبار کی اجازت دینے کی اپیل

By

Published : Apr 6, 2021, 5:49 AM IST

مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس کے نائب صدر حاجی محمد یوسف کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وفد نے ایڈیشنل ایس پی مالیگاوں کو ایک مکتوب دیا۔

مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے معاملات کےدرمیان ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ سخت موقف اختیار کرنے پر مجبور ہے۔ اس تعلق سے ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس کے نائب صدر مائناریٹی ونگ حاجی محمد یوسف نے نائیٹ کرفیو ہٹانے کی اپیل کی۔

حاجی محمد یوسف کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وفد نے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کو ایک مکتوب دیا۔اور کہا کہ زیادہ تر دکانوں پر دوپہر میں دھوپ کی شدت کی وجہ سے گراہک نہیں آتے اس وجہ سے دوپہر میں دکانیں بند رہتی ہیں۔اور شہر میں اکثر وبیشتر کاروبار شام 5 بجے سے رات دیر تک جاری رہتے ہیں۔ان کاروبار سے شہر کے کئی خاندانوں کو روزی ملتی ہے۔ان میں پاورلوم مزدور اور دیگر کام کاج کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

ایسے میں شام 7 بجے ہی پولیس انتظامیہ تمام دکانوں کو بند کروادیتی ہے.جس سے ان کی آمدنی پر زبردست اثر پڑا ہے.رات کے کرفیو سے ان کے کاروبار اور آمدنی پر منفی اثر پڑرہا ہے۔ اس لیےپولیس انتظامیہ رات دس بجے تک کی چھوٹ دے. تاکہ لوگوں کی معاشی حالت کچھ حد تک درست ہوسکے، وہیں آئندہ دنوں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ، اور ان حالاتِ میں امسال بھی گزشتہ سال کی طرح عیدالفطر کی خوشیاں مدھم نہ ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details