اردو

urdu

ETV Bharat / state

راج ٹھاکرے کے حامی کی خودکشی - مہاراشٹر نونرمان سینا

مہاراشٹر نونرمان سینا کے سرگرم رکن پروین چوگلے نے مبینہ طور پر گزشتہ شب اس وجہ سے خودکشی کر لی کیوں کہ پارٹی سربراہ راج ٹھاکرے کو انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نوٹس جاری کی تھی۔

راج ٹھاکرے حامی کی خودکشی

By

Published : Aug 21, 2019, 6:21 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:25 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے شہر کے کلوا علاقے میں گزشتہ شب تقریباً 10 بجے ایم این ایس کارکن پروین چوگلے نامی نوجوان نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پروین چوگلے نامی شخص ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے کا مداح تھا اور راج ٹھاکرے کے تمام جلسے اور ریلیوں میں شرکت کرتا تھا اور راج ٹھاکرے جہاں بھی پارٹی کی تشہیر کے لیے جاتے وہ رنگوں سے اپنےجسم پر ایم این ایس کا پرچم بنا کر پہنچ جاتا تھا۔

راج ٹھاکرے حامی کی خودکشی، ویڈیو

انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے جب راج ٹھاکرے کو سمن دے کر 22 اگست کو پوچھ تاچھ کے لیے نوٹس جاری کیا تب سے ہی مذکورہ شخص پریشان تھا اور اس نے سوشل میڈیا پر اس تعلق سے ایک پوسٹ کی تھی جس میں تحریر تھا کہ اے بی سی ڈی اپنے گھر پر سکھائیں، اگر کرشن کنج(راج ٹھاکرے کا مکان) پر قدم بھی رکھا تو ای ڈی کو بیڑی بناکر آگ لگا دیں گے'۔

پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے مطابق اس پوسٹ کے بعد پروین نے خود کو آگ لگا لی، جس کے بعد اسے جھلسی ہوئی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں 80 فیصد جھلس جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی گئی۔

اس معاملے میں کلوا پولیس نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تھانے پولیس کے ایڈیشنل پولیس کمشنر نے اس بابت بتایا کہ مذکورہ کارکن اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ خودکشی کی کوشش کر چکا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details