اورنگ آباد شہر میں رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے لیکن دن کے اوقات میں بازاروں میں عوام کو ہجوم نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے کورونا کیسز میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اورنگ آباد: رات کے کرفیو پر ملا جلا ردعمل - رات کا کرفیو
مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا پازیٹیو کیسز میں دوبارہ اضافے کے سبب رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کے بارے میں عوام کا ملا جلا ردعمل دیکھنے کا مل رہا ہے۔
night curfew in Aurangabad
شہر میں رات کا کرفیو دو ہفتوں تک جاری رہے گا لیکن عوامی مقامات پر کورونا کو سے متعلق جس طرح کی بیداری ہونی چاہیے وہ دیکھنے کو نہیں مل رہی ہیں۔ عوامی مقامات پر ہجوم ہے اور نہ ہی سوشل ڈسٹنس کی پاسداری کی جا رہی ہے۔
کورونا وبا کے تعلق سے عوامی حلقوں میں مِلے جُلے تاثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کچھ لوگ حکومت کی منشا پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہیکہ کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔