اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر : شردپوار کا حکومت میں شمولیت سے انکار - نیشنلٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کا پریش کانفرنس

نیشنلٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے شیو سینا کے ساتھ حکومت میں شمولیت کے کسی بھی امکان کو ایک بار پھر خارج کر دیا ہے۔جس کے بعد مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے ختم ہونے کے آثار نظرآرہے ہیں،بی جے پی رہنما جمعرات کو گورنر ملاقات کریں گے۔

مہاراشٹر سیاسی بحران: شرد پوار کی پریس کانفرنس

By

Published : Nov 6, 2019, 7:57 PM IST

Updated : Nov 6, 2019, 10:20 PM IST

این سی پی رہنما شرد پوار نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ ریاست میں شیوسینا۔ بی جے پی اتحاد کی حکومت تشکیل دیئے جانے کے بعد ایک ذمہ دار اپوزیشن کا رول ادا کریں گے۔

مہاراشٹر سیاسی بحران: شرد پوار کی پریس کانفرنس

مسٹر پوار نے وائی بی چوان سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں جلد ہی سیاسی بحران ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے بی جے پی۔ شیو سینا اتحاد کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں جلد از جلد تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر حکومت تشکیل دی جائے تاکہ عوام راحت محسوس کریں۔

وہیں مسٹر پوار اور سنجے راوت کی ملاقات پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی ملاقات راجیہ سبھا کی ریاست میں ہونے والے الیکشن کی بابت تھی اور راوت نے ان کے روبرو کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔

شردپوار کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور شیوسینا کا 25 سال پرانا اتحاد ہے اور دونوں کو اختلافات ختم کرکے حکومت تشکیل کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این سی پی نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے اور گانگریس۔
این سی پی کی نشست 100 سے بھی پار نہیں ہورہی ہیں، اس لیے حکومت بنانے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔
اس لیے بی جے پی اور شیوسینا کو جلد از جلد حکومت تشکیل دینا چاہیے۔

Last Updated : Nov 6, 2019, 10:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details