اردو

urdu

By

Published : May 28, 2020, 5:31 PM IST

ETV Bharat / state

مہاراشٹر پولیس کے 2095 جوان کورونا سے متاثر، 22 ہلاک

عالمی وبا کووڈ 19 کے چیلنج سے نمٹنے اور لوگوں کو بیدار کرنے میں لگے مہاراشٹر پولیس کے جوان خود بڑی تعداد میں اس وائرس کی گرفت میں آ رہے ہیں ۔

مہاراشٹر پولیس کے 2095 جوان کورونا سے متاثر، 22 ہلاک
مہاراشٹر پولیس کے 2095 جوان کورونا سے متاثر، 22 ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 131 پولیس اہلکار اس کی زد میں آ گئے جس سے متاثرین کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اس دوران دو اور اہلکاروں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر پولیس کی جانب سے جمعرات کو دی گئی اطلاع کے مطابق دستہ کے کل 2095 اہلکار کورونا کی زد میں آ چکے ہیں اور 22 کی موت ہو چکی ہے۔

انفیکشن متاثرین اہلکاروں میں 236 افسران اور 1896 مرد پولیس اہلکار ہیں۔

ہلاک شدگان میں ایک افسر سمیت 22 مرد اہلکار ہیں۔

ریاست میں فی الحال پولیس اہلکار کے 1178معاملے سرگرم ہیں جس میں 160 افسر اور 1018 مرد اہلکار ہیں۔ کورونا سے دستہ کے 897 اہلکار صحتیاب ہوئے ہیں جس 75 افسر اور 822 سپاہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details