حکومت جلد سے جلد کسانوں کو معاوضہ ادا کرے اورنگ آباد:بے موسمی برسات کے سبب علاقے مراٹھواڑہ میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر پہنچے نقصانات کے پنجنامے کروا کر متاثرہ کسانوں کو فوری راحت فراہم کروائی جائے، یہ سفارش قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر امبادس دانوے نے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں سے اورنگ آباد سمیت علاقہ مراٹھواڑہ کے کئی سارے اضلاع میں بے موسمی برسات قہر برپا رہی ہے، جس کی وجہ سے ربی کی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ موسلا دھار ہوئی بارش سے کسانوں کی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جس کا معائنہ کرنے کے لیے خود قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر امبادس دانوے نے اورنگ آباد، جالنہ اور بلڈانہ کے کچھ حصوں کا دورہ کیا۔
رکن اسمبلی نے کسانوں سے بات چیت کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کو معاوضہ دلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنر سے بات چیت کی جارہی ہے۔اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر مدھوکر راجہ ارڈر سے اس سلسلے میں مناسب قدم اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو لیکر جلد ہی مائناریٹی کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی، عبدالستار
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیما کمپنی کی سائٹ بار بار بند ہو رہی ہے لہذا اس خامی کو بھی فوری دور کروانے کی ہدایت بیما کمپنی کے ذمہ داران کو دی جائے۔ اس کے بعد امبادس دانوے نے صحافیوں سے ملاقات کی اور کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے پر شندے حکومت پر جم کر تنقید کی۔