ممبئی: ضلع پنجایت پریشدوں کے انتخاب کو لے کر مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت ایکناتھ شندے وزیر ترقیات تھے، اس وقت ضلع پالیکا اور نگر پریشدوں کیلئے ضلع صدور کی براہ راست انتخاب کی مخالفت کی تھی لیکن اب ڈھائی سال بعد یہ فیصلہ کیسے تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ولاس راؤ دیش مکھ کے لاتور میں این سی پی کا ضلع صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا جبکہ یہاں ضلع میں کانگریس کے اراکین کی اکثریت تھی لیکن این سی پی کے ضلع صدر کی تقرری سے یہاں کافی مسائل کھڑے ہوگئے تھے کیونکہ دونوں پارٹیوں کے نظریات علیحدہ تھے جس سے عوام کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا عوام کے حقوق کیلئے اس میں ترمیم کیا گیا ہے۔ NCP Leader Ajit Pawar On Zila Prishad Bill
انہوں نے کہا کہ ضلع پریشدوں و دیگر اضلاع میں صدور کے انتخاب میں پیسہ والوں کا دبدبہ ممکن ہے، ایسے میں ضلع پریشدوں میں ترقیاتی کام مشکل ہو جائےگا کیونکہ ایسے میں اگر ضلع میں لیڈر یا صدر کسی دیگر پارٹی کا ہوگا تو کارپوریٹرز و اراکین کے کام میں دشواری ہونے کا اندیشہ رہےگا۔ ضلع پریشدوں کے براہ راست انتخاب کا بل آج وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے پیش کیا، جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی اور کہا کہ اس بل میں کئی خامیاں ہیں۔ اس لئے اسے واپس لیا جانا چاہئے اور ترمیم شدہ بل پیش کیا جائے۔ NCP Leader Ajit Pawar On Zila Prishad Bill