مہاراشٹر میں جان لیوا کورونا وائرس کے دس نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں اکثریت بیرون ممالک سے آنے والوں کی ہے جبکہ جنوبی ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس اسپتال میں چھ اور پونے شہر چار نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی کے 63 سالہ مریض کو 19 مارچ کو اسپتال داخل کیا گیا تھا جو ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا، گذشتہ شب مریض کو سانس لینے میں دقت ہوئی اور شب گیارہ بجے مریض نے دم توڑ دیا۔
ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اپیل کی ہے کہ 'وہ گھروں میں ہی رہیں اور الگ تھلگ رہنا ہی اس مرض کا توڑ ہے۔