کانگریس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ '36 نئے وزراء پیر کے روز حلف لے سکتے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی کابینہ میں فی الحال وزریراعلی کے علاوہ چھ وزراء ہیں۔
مہاراشٹر: پیر کو کابینہ میں توسیع متوقع - کانگریس
مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی کابینہ میں توسیع پیر کے روز ہوگی۔
![مہاراشٹر: پیر کو کابینہ میں توسیع متوقع کابینہ میں توسیع](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5531081-891-5531081-1577632467214.jpg)
کابینہ میں توسیع
حلف برداری کی تقریب ریاستی اسمبلی میں منعقد ہوگی۔
گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سبھی وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ اس کے لیے سبھی ضروری بندوبست کر لیے گئے ہیں۔