24 مارچ 2020 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت ہند نے 21 دن کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کا حکم دیا، جس نے بھارت میں کورونا وائرس ( کووڈ-19) وبائی امراض کے خلاف احتیاطی اقدام کے طور پر بھارت کی پوری 1.3 بلین آبادی کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا۔ یہی نہیں لاک ڈاؤن کا عمل کچھ ریاستوں میں اب تک جاری ہے۔
اس ضمن میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کے لیے ای پاس کی ضرورت ہوتی تھی۔ جس کے بعد مہاراشٹر حکومت نے فیصلہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ای پاس کی ضرورت نہیں ہوگی۔