آج صبح آٹھ بجے دیویندر فڑنویس نے بطور وزیراعلی دوسری مرتبہ حلف لیا۔ وہیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کا حلف لیا۔
دیویندر فڑنویس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں دوبارہ خدمت کرنے کا موقع دیا۔
فڑنویس نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اجیت پوار کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے مہاراشٹر میں ایک مستحکم اور مضبوط حکومت تشکیل دینے کے لیے ہمارا ساتھ دیا۔
مہاراشٹر کو مستحکم حکومت چاہیے، کھیچڑی حکومت نہیں فڑنویس نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ دیگر ارکان اسمبلی بھی رابطے میں ہیں۔اسی وجہ سے ہم گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو حکومت سازی کا دعوی پیش کیا۔اسی کے پیش نظر صدر راج ہٹھایا گیا اور گورنر نے ہمیں حلف کا دعوت نامہ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر نے ہمیں حلف دلایا ہے اور لیٹر دیا ہےاکثریت ثابت کرنے کی ہمیں چٹی ملیں گی اس کے بعد ہم اکثریت ثابت کریں گے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ فلور ٹسٹ میں ہم اکثریت ثابت کریں گے۔
اجیت پوار نے کہا کہ نتائج کے اعلان کے بعد کوئی بھی حکومت نہیں بناسکے۔مہاراشٹر میں کئی مسائل ہے، سب سے بڑا مسئلہ کسانوں کا ہے۔اس کے لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا، اور بی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دی۔