ریاست مہاراشٹر میں ناگپور ڈویژنل کمشنر سنجیو کمار نے پیر کے روز حضرت نظام الدین علاقے میں واقع تبلیغی مرکز سے واپس آنے والوں کو کورونا وائرس کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آگے آنے کی اپیل کی۔
مہاراشٹر: ناگپور پولیس کی تبلیغی جماعت سے اپیل - ناگپور پولیس
ریاست مہاراشٹر میں ناگپور ڈویژنل کمشنر سنجیو کمار نے پیر کے روز حضرت نظام الدین علاقے میں واقع تبلیغی مرکز سے واپس آنے والوں کو کورونا وائرس کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آگے آنے کی اپیل کی۔
![مہاراشٹر: ناگپور پولیس کی تبلیغی جماعت سے اپیل Maharashtra](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6691053-1003-6691053-1586195034322.jpg)
Maharashtra
رپورٹ کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ تبلیغی جماعت ہے۔ اس کے پیش نظر ناگپور ڈویژنل کمشنریٹ نے کہا کہ جو اس ہدایت پر عمل نہیں کریں گے، ان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ ناگپور، وردھا، چندر پور، بھنڈارہ، گڑچرولی اور گوندیا اضلاع میں تبلیغی مرکز سے واپس آنے والے کچھ لوگوں کا ایک مختلف جگہ پر طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔