قتل کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ واردات کے چند گھنٹوں کے اندر پولیس نے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دوسرے کو پولیس کی ایک ٹیم سرگرمی سے تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
خاتون کا بیہیمانہ قتل، متعلقہ ویڈیو مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل کلیان مشرق واقع اے پی ایم سی مارکیٹ ایک خاتون کو موٹر سائیکل پر سوار بدمعاشوں نے دھاردار چاقو سے حملہ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
چاقو سے جان لیوا حملہ کیے جانے کے بعد پورے علاقے میں زبردست سراسیمگی پھیل گئی۔ مقامی افراد نے خاتون کو ہسپتال منتقل کرایا، مگر علاج کے دوران ہی اس موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق الہاس نگر علاقے کی رہائش پذیر سنم کرتیا نامی خاتون مشرقی کلیان کے اے پی ایم سی مارکیٹ کسی سے ملنے پہنچی ہوئی تھی، اسی درمیان پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار افراد نے سنم کی اسکوٹی رکتے ہی موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص چاقو لے کر اترا اور پے در پے وار کرکے ملزمین فرار ہو گئے۔
جائے وقوع پر پہنچی پولیس کی ٹیم نے سنم کرتیا کی اسکوٹی سے ایک موبائل فون برآمد کر اس سے ملے سراغ کی بنیاد پر اس قتل میں ملوث بابو ڈھاکنے نامی ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا تاحال ساتھی فرار ہے۔
جسے پولیس کی ٹیمیں سرگرمی سے تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بابو اور سنم ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے تھے۔
کلیان اے پی ایم سی مارکیٹ میں وہ کس خاتون سے ملنے آئی تھی؟ اور بابو ڈھاکنے اور اسکا ساتھی کیسے پہنچا؟ اور ایک ساتھی کی مدد سے خاتون کا قتل اس نے کیوں انجام دیا؟ پولیس ان تمام سوالات کا جواب تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔