چارغیرملکی منشیات فروش کے الزام میں گرفتار - گرفتار
عام انتخابات کے ختم ہوتے ہی ممبئی کے کرائم برانچ نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم شروع کردی ہے، کارروائی کے دوران چار غیر ملکی باشندوں کو منشیات فروش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
چارغیرملکی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، متعلقہ تصویر
جنوبی ممبئی میں غیر ملکی منشیات فروش باشندوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اس لیے انہونے اب ممبئی کے دوسرے علاقوں میں پناہ لی ہی ،لیکن ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کی کارروائی نے یہاں بھی چھاپے ماری کی ہے، جس کی وجہ سے پولیس اور غیر ملکی منشیات فروشوں کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی۔ اس جھڑپ کے بعد ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے چار نائجیرین کو کوکین کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔