ممبئی شہر و مضافات سمیت ریاست بھر کی مساجد بھی کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ممبئی میں بعد نمازِ عصر ہی تمام مساجد کو بند کروایا گیا۔
تا ہم مساجد میں امام، موذن اور مسجد کا عملہ ہی اس میں نمازوں کی پابندی کریں گے۔
وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کے اعلان کے بعد مغرب کی نماز سے قبل ہی مساجد کو بند کر دیا گیا، ڈونگری مسجد کو بند کرتے ہوئے اے سی پی دھرما ادھیکاری کا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں اے سی پی مسجد سے نمازی کونکال کر مسجد بند کرتے ہوئے نظر آئے۔