اردو

urdu

ETV Bharat / state

دھننجے منڈے کے خلاف کیس درج کرنے پر روک

سپریم کورٹ نے سرکاری زمین کی مبینہ غیرقانونی خریداری کے معاملے میں مہاراشٹر کے قانون ساز کونسل کے رکن دھننجے منڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر روک لگا دی۔

دھننجے منڈے

By

Published : Jun 14, 2019, 11:43 PM IST

جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس اجے رستوگی کی بینچ نے بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کے ساتھ ہی مہاراشٹر حکومت اور دیگر شكايت کنندگان کو نوٹس بھی جاری کیا۔

بامبے ہائی کورٹ نے راجا بھاؤ کی درخواست پر مہاراشٹر پولیس کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا 11 جون 2019 کو حکم دیا تھا جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

یہ معاملہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع بیڑ کے امباجوگئی تحصیل میں واقع پوس گاؤں کی سرکاری زمین کی خریداری میں دھوکہ دہی سے منسلک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details