اردو

urdu

ETV Bharat / state

’مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے'

ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن دئیے جانے کا فیصلہ ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے اس کے باوجود اس کی بحالی اب تک نہیں کی گئی ہے یہ سراسر مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔

مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے : رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی
مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے : رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی

By

Published : Mar 10, 2021, 5:11 PM IST

مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں آج مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن کی فراہمی پر ایوان میں آواز بلند کرتے ہوئے مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے سرکار سے جواب طلب کیا کہ جب ہائی کورٹ نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کے پیش نظر رکھتے ہوئے ریزروریشن کو بر قرار رکھا ہے تو یہ سیکولر سرکار مسلمانوں کو ریزرویشن کی فراہمی میں کوئی فیصلہ کیوں نہیں کرتی اس کا جواب سرکار کو دینا ہوگا۔

مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے : رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی

ابوعاصم اعظمی نے اسمبلی اجلاس میں اس سے قبل بھی ریزرویشن کو لے کر آواز بلند کی تھی۔

آج ابوعاصم اعظمی نے بجٹ اجلاس کے آخر روز سرکار کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی, معاشی حالات اور دیگر کمزور طبقات کو دیکھتے ہوئے ریزرویشن کی فراہمی کی جانی چاہئے۔ لیکن سرکار اس سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ اگر سرکار سیکولر ہے تو کیوں نہیں مسلمانوں کا ریزرویشن نافذ کیا جاتا یا ہائیکورٹ نے جو حکم دیا ہے اسی نہج پر مسلمانوں کا ریزرویشن بحال کیا جائے۔ ا

بوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن دئیے جانے کا فیصلہ ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے اس کے باوجود اس کی بحالی اب تک نہیں کی گئی ہے یہ سراسر مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details