ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے آج این سی پی لیڈر نواب ملک کو بی جے پی لیڈر موہت کمبوج بھارتیہ کی جانب سے ان کے خلاف دائر کئے گئے ہتک عزت کے مقدمہ Nawab Malik Granted Bail In Defamation Caseمیں ضمانت دی۔ ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 15000 روپے کا ذاتی مچلکہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
این سی پی لیڈر نواب ملک نے الزام لگایا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے الزام عائد کیا تھا کہ 2 اکتوبر کو جب منشیات بیورو نے بحری جہاز پر منعقدہ منشیات کی پارٹی میں چھاپہ مارا تو اس وقت بی جے پی لیڈر کمبوج کا برادر نسبتی رشبھ سچدیوا بھی جہاز پر موجود تھا اور پارٹی میں شامل تھا لیکن اسے بی جے پی لیڈر کے اثر و رسوخ کی وجہ سے رہا کردیا گیا۔