اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے سماجی انصاف کے وزیر دھننجئے منڈے میں کورونا کی تصدیق - وزیر صحت راجیش ٹوپے

وزیر صحت راجیش ٹوپے نے لوگوں سے اپیل کی کہ 'عوامی مقامات اور کام کے مقامات پر معاشراتی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جب تک کورونا وائرس کا ویکسین دستیاب نہ ہوجائے۔'

مہاراشٹر کے سماجی انصاف کے وزیر دھننجئے منڈے میں کورونا کی تصدیق
مہاراشٹر کے سماجی انصاف کے وزیر دھننجئے منڈے میں کورونا کی تصدیق

By

Published : Jun 12, 2020, 8:22 PM IST

مہاراشٹر کے سماجی انصاف کے وزیر دھننجئے منڈے کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔ جمعہ کے روز وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اس کی اطلاع دی ہے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما منڈے نے اس ہفتے کے شروع میں ریاستی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی اور دو دن قبل این سی پی کے یوم تاسیس کے پروگرام میں بھی حصہ لیا تھا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کابینہ کے اجلاس اور این سی پی ایونٹ میں شریک دیگر افراد کی جانچ کی جائے گی راجیش ٹوپے نے کہا کہ 'دونوں اجلاس کے دوران معاشراتی دوری کا خیال رکھا گیا تھا۔'

راجیش ٹوپے نے کہا کہ ' اگر کسی کو شبہ ہے (انفیکشن ہونے کا شک ہے) یا اس میں کورونا کے علامات ہیں تو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے گائڈ لائن کے مطابق اس کا معائنہ کیا جائے گا۔'

وہیں منڈے مہاراشٹر کے تیسرے وزیر ہے جنہیں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس سے پہلے جتیندر اہود (این سی پی) اور اشوک چوان (کانگریس) میں کورونا کی تصدیق کی گئی تھی۔

وزیر صحت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ' منڈے کو کورونا مثبت پایا گیا ہے لیکن وہ مستحکم ہیں۔ سانس لینے میں ہلکی سی تکلیف ہے۔ کچھ دنوں میں وہ صحتیاب ہو جائیں گے۔'

وزیر صحت راجیش ٹوپے نے لوگوں سے اپیل کی کہ 'عوامی مقامات اور کام کے مقامات پر معاشرتی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں جب تک کورونا وائرس کا ویکسین دستیاب نہ ہوجائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details