ریاست مہاراشٹر کے ناسک کلکٹر آفس میں کورونا وبائی امراض کے عنوان پر ریاستی وزیر چھگن راؤ جی بھجبل کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔
کورونا وبا کو لیکر سرکاری انتظامیہ بے حد مستعد ہے۔ ریاستی و ملکی سطح پر انتظامیہ گراؤنڈ لیول پر منصوبہ بندی کو ترجیح دے رہا ہے۔ اس ضمن میں آج دوپہر کو ناسک ضلع پالک منتری چھگن بھجبل اور ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کی موجودگی میں ضلع بھر کے تمام گرام پنچایت، ضلع پریشد، کارپوریشن، رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان کے ساتھ ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ منعقد کی جس میں ضلع سطح پر کورونا سے لڑنے کیلئے تجاویز طلب کی گئیں اور نمائندگان سے بات چیت کر کے کورونا سے دفاع کیلئے اقدامات اٹھانے کی تیاری کی گئی۔
اس تعلق سے ریاستی وزیر دادا بھسے، رکن اسمبلی، موجودہ میئر سمیت اطراف کے عوامی نمائندے و متعدد محکمہ کے افسران بھی اس میٹنگ میں شریک رہے۔اس میٹنگ میں مقامی مونسپل کارپوریشن میئر طاہرہ شیخ رشید نے لیٹر پیڈ پر گورنمنٹ لیب، آکسیجن سٹپ، طبی مشنری، کورونا و دیگر امراضِ کی ادویات سمیت ریمڈیسیور انجکشن کا بھرپور مطالبہ کیا۔