پونے:مہاراشٹر کے وزیر چندر کانچ پاٹل پر سیاہی پھینکنے کے معاملے میں چنچواڑ پولیس اسٹیشن میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین کے نام منوج بھاسکر گھرباڑے (سمتا سینک دل کے آرگنائزر)، دھننجے بھاؤ اعجاز (سمتا سینک دل کے رکن) اور وجے دھرم اوول (ونچیت بہوجن اگھاڑی) ہیں۔ اسی وقت پمپری چنچواڑ پولیس نے ہفتہ کے روز پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں اپنے سات پولیس کانسٹیبلوں اور تین افسران کو معطل کر دیا ہے۔ Three detained for throwing ink at Patil over his remark on Phule, Ambedkar
قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر چندر کانت پاٹل پر ہفتہ کو پونے کے مضافاتی علاقے پمپری میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما جیوتیبا پھولے کے بارے میں ان کے مبینہ تبصرے پر سیاہی پھینکی گئی تھی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سینئر رہنما پر سیاہی پھینک دیا، جب وزیر پمپری چنچواڑ میں ایک عمارت سے نکل رہے تھے۔ لیکن وزیر کی حفاظت میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو فوراً پکڑ لیا۔ یہ حملہ ریاستی وزیر برائے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے اورنگ آباد میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما جیوتیبا پھولے کے بارے میں کیے گئے مبینہ ریمارکس کے بعد ہوا ہے۔ حملے سے قبل کچھ کارکنوں نے وزیر کے قافلے کو کالے جھنڈے دکھانے کی کوشش کی۔