اور نگ آباد: سعودی عرب کی مقدس سرزمین پر عمرہ کرنے گئے مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبد الستار کا جدہ میں مقیم اور نگ آباد کے مقامی شہریوں کی تنظیم اورنگ آباد ایسوسی ایشن آف جدہ کی جانب شایان شان استقبال کیا گیا۔
جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں وزیر موصوف کا شاندار استقبالیہ پروگرام کیا گیا۔ اس استقبالیہ پروگرام میں عرب نیوز کے ڈپٹی منیجنگ ایڈیٹر سراج وہاب نے اپنے منفرد انداز میں اس پروگرام میں نظامت کی خدمات انجام دیں حارث بیابانی نے تلاوت کلام پاک سے اس استقبالیہ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔
استقبالیہ پروگرام کے صدر ڈاکٹر سمیر سوداگر نے وزیر زراعت عبدالستار کو عمرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور نگ آباد ایسوسی ایشن جدہ کے اغراض و مقاصد اور اس سے منسلک فلاحی تنظیم کی کارکردگی سے عبدالستار کو مطلع کیا۔ 2014 میں قائم ہوئی اور نگ آباد ایسوسی ایشن جدہ اس تنظیم نے اورنگ آباد سے ارض مقدسہ آنے والے سیاسی سماجی اور دینی شخصیات کے اعزاز میں ہمیشہ ہی تہنیتی جلسے منعقد کرتی ہے ساتھ ہی ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر اکرم نے وزیر موصوف کی سیاسی بہتر کار کردگی پر روشنی ڈالی اور ان کے سماجی خدمات کے کاموں کو سراہا۔