اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Minister Abdul Sattar کسانوں کومایوس نہیں ہونے دیں گے:وزیرعبدالستار - مہاراشٹر کی شندے حکومت

مہاراشٹر کی شندے حکومت نے اضافی بارش کے سبب فصلوں کی بربادی اور مالی نقصان سے پریشان کسانوں کی حمایت اور مدد کرنے کی کوشش تیز کرتے ہوئے پہلی قسط کے طور پر تین ہزار کروڑ روپئے کی رقم کسانوں میں تقسیم کرنے کااعلان کیا ہے،Maharashtra Minister Abdul Sattar

کسانوں کومایوس نہیں ہونے دیں گے:وزیرعبدالستار
کسانوں کومایوس نہیں ہونے دیں گے:وزیرعبدالستار

By

Published : Sep 10, 2022, 8:19 PM IST

مہاراشٹر کی شندے حکومت کی جانب سے کسانوں کو نقصان بھر پائی کے لئے باضابطہ جی آر (general order)جاری کرکے انھیں معاوضہ ادا کیا جارہا ہے ، اس بات کا اعلان ریاست کے وزیر زراعت عبدالستار نے کیا وہ اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس میں ایک جائزہ میٹنگ میں شریک تھے.Maharashtra Minister Abdul Sattar Says WE TRY Are Level Best TO Help Farmers

کسانوں کومایوس نہیں ہونے دیں گے:وزیرعبدالستار

اس موقع پر ریاستی وزیر نے کہا کہ اورنگ آباد ضلع میں اضافی بارش کی وجہ سے ستائیس لاکھ ہیکٹر زمین کو نقصان پہنچا جس میں سے پہلی قسط کے طور پر تین ہزار چار سو پینتالیس کروڑ روپئے متاثرہ کسانوں کے اکاؤنٹ میں ڈالے جارہے ہیں.عین گنیش اتسو کے موقع پر ایک طرح سے حکومت نے کسانوں کو راحت پہنچانے کی کوشش کی ہے .

یہ بھی پڑھیں:Study Center for Deserving Students in Aurangabad: اورنگ آباد میں مستحق طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹرشروع کرنے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ مہاراشٹر میں پچھلے کئی دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی سارے کسانوں کی تیار فصل برباد ہو گئی ہے۔اب تک کئی سارے کسانوں کے کھیتوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔اس کی وجہ سے جو کسانوں کے کھیتوں میں آنے والی فصل ہے۔وہ بھی نہیں آئیں گی اور جو کسانوں کی آمدنی تھی وہ بھی ختم ہو گئی ہے اور کئی سارے کسانوں نے فصل کے لئے قرض لیا تھا اسی کے مدنظر ریاستی حکومت نے کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی پہلی قسط کے طور پر تین ہزار کروڑ روپئے کی رقم کسانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details