ایکناتھ شندے ہی بالاصاحب کے خیالات اور مقاصد کے ساتھ سیاست کرتے ہیں ممبئی:الیکشن کمیشن نے ایکناتھ شندے کے گروپ کو اصل شیوسینا تسلیم کیا جس کو لے کر مہاراشٹر سے دہلی تک سیاست گرمائی گئی ہے۔ادھو ٹھاکرے نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کے شنڈے گروپ کو شیو سینا کا نام اور نشان دونوں ہی دے دیا گیا جو غلط ہے ۔اس کے خلاف ادھو ٹھاکرے نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔
اس معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تاہم اس ساری پیش رفت کے درمیان عوام میں ایک سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ کیسے طے کیا کہ شیوسینا کا اصل حقدار کون ہے۔
اس معاملے پر تھا عبدالستار کا کہنا ہے کہ اگر ووٹوں کی گنتی کی جائے تو ہمارے پاس تیرا ایم پی ہیں، چالیس ایم ایل اے ہیں، ان کی تعداد دیکھ کر الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کا ہم اور پورے مہاراشٹر کے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔
وزیر عبدالستار نے کہا کہ شیو سینا ایک پارٹی ہے جسے بالاصاحب کے خیالات سے چلایا جاتا ہے۔ایکناتھ شندے واحد رہنما ہیں جنہوں نے بالا صاحب کے خیالات اور مقاصد کے ساتھ چل رہے تھے ۔اسی وجہ سے تمام ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ ائکناتھ شندے کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Shiv Sena Name Symbol Row سپریم کورٹ سے بھی ادھو ٹھاکرے کو راحت نہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار
ریاستی وزیر نے مزید کہاکہ پارٹی کے ہزاروں کارکنان اس وقت وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ ہیں۔عبدالستار نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایکناتھ شندے کی قیادت والی سیاسی جماعت اور بی جے پی مل کر انتخابات میں جیت حاصل کریں گی ۔ایکناتھ شندے مستقبل میں ایک بار پھر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔