مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 5292 نئے کیسز اور 85 مریض فوت ہوگئے۔ علاقہ کے ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔
خطہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے حاصل تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد گزشتہ 24گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں جان لیوا وائرس کے 1،508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 30 افراد کی موت ہوگئی۔