ریاست مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں سب سے زیادہ کیسز دارالحکومت ممبئی میں سامنے آ رہے ہیں اس لیے حکومت نے ممبئی میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا اور تمام دکانیں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان علاقوں کا جائزہ لیا جہاں عام دنوں میں بھی عوام کو ہجوم ہوتا تھا لیکن اب ان علاقوں میں کافی کم لوگ دکھائی دے رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نے سب سے پہلے ممبئی کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک کرافورڈ مارکیٹ کا جائزہ جہاں عوام کی کم تعداد ہی نظر آئی جبکہ دیگر دنوں میں کرافورڈ مارکیٹ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی ہے۔ جامع مسجد ممبئی سے متصل کرافوڈ مارکیٹ میں دوکانیں پوری طرح سے بند کرا دی گئی ہیں اور یہاں اب محکمہ بی ایم سی کے افسران تعینات ہیں۔