اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Rains: رائے گڑھ میں تودے گرنے سے 35 افراد ہلاک، 47 دیہات سیلاب کے باعث منقطع - مہاراشٹر کی خبریں

مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگاتار بارش کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم پینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل رائے گڑھ کے ضلع کلکٹر ندھی چودھری نے بتایا کہ مقامی پولیس نے 15 افراد کو بچالیا ہے۔

رائےگڑ میں تودے گرنے سے 35 افراد ہلاک
رائےگڑ میں تودے گرنے سے 35 افراد ہلاک

By

Published : Jul 23, 2021, 4:02 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں تودے گرنے سے کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ رائے گڑھ میں مٹی کے تودے گرنے کے چار واقعات کی اطلاع ملی ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر کے کولہا پور ضلع میں 47 گاؤں دیگر آبادیوں سے منقطع ہوگئے۔ شدید بارش کے باعث ان کی طرف جانے والی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ جب کہ 965 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

رائےگڑ میں تودے گرنے سے 35 افراد ہلاک

مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگاتار بارش کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم پینتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل رائے گڑھ کے ضلع کلکٹر ندھی چودھری نے بتایا تھا کہ مقامی پولیس نے 15 افراد کو بچایا ہے اور ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث 5 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

رائےگڑ میں تودے گرنے سے 35 افراد ہلاک

اہلکار نے مزید بتایا کہ 30 افراد کے ملبے کے اندر پھنس جانے کا خدشہ بھی تھا۔ رائے گڑھ میں مٹی کے تودے گرنے کے چار واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ ضلع ڈیزاسٹر مینجمینٹ سیل کے عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع کولہا پور میں شدید بارشوں کے دوران، پنچ گنگا ندی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کی رات دس بجے، پنچ گنگا ندی کی پانی کی سطح 41.2 فٹ تھی، جو خطرہ کے نشان سے 43 فٹ ہی کم تھی۔

حکام نے بتایا کہ مہاراشٹر کے کولہا پور ضلع میں تقریباً 47 دیہات منقطع ہوگئے جب اس کی طرف جانے والی سڑکیں شدید بارش کی وجہ سے پانی میں ڈوب گئیں، اور 965 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ پنچ گنگا ندی خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Rain: گوونڈی میں عمارت منہدم، 7 افراد ہلاک، ریڈ و آرینج الرٹ جاری

ضلع انتظامیہ کے مطابق شاہواڑی ، پنہالہ ، گگن بواڈا ، رادھانگری ، اجرا ، گدھنگلاج اور چاند گڑھ تحصیلوں کے قریب 47 دیہاتوں کا رابطہ دوسرے حصوں سے منقطع ہوگیا۔ جس کی وجہ سے سڑکیں بارش کے پانی میں ڈوب رہی ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شام 8 بجے تک بارش سے متاثرہ علاقوں سے مجموعی طور پر 965 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

دریں اثنا ، رائےگڑ کے سرپرست وزیر ادیتی تتکرے نے بتایا کہ مہاراشٹر حکومت نے مہاد میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے مرکزی حکومت اور فوج سے مدد طلب کی ہے۔

جمعرات کے روز، مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے رتناگری اور رائےگڑھ اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس منعقدکیا۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے اہلکاروں کو چوکس رہنے پر زور دیا۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹز اور متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور فوری طور پر امدادی کاموں کو شروع کرنے کی ہدایت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details