اردو

urdu

By

Published : Apr 20, 2020, 12:36 PM IST

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مریض کی موت کے بعد رشتے داروں نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی

سانس کی تکلیف میں مبتلا مریض کی موت کے بعد مقتول کے لواحقین نے مالیگاؤں جنرل ہسپتال میں ہنگامہ کھڑا کردیا اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

مہاراشٹر
مہاراشٹرمہاراشٹر

پولیس نے بتایا 'اتوار کے روز مہاراشٹر کے مالیگاؤں کے جنرل ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرنے کے دوران ایک مریض کی موت ہوگئی، جس کے بعد اس کے لواحقین نے ہسپتال کی املاک میں توڑ پھوڑ کی۔

پولیس کے مطابق '45 سالہ مریض سانس کی تکلیف میں مبتلا تھا اور اتوار کی سہ پہر کو اس کے لواحقین نے اسے تشویشناک حالت میں اسپتال لایا تھا'۔

ایک پولیس اہلکار نے کہا 'مریض کا علاج فوری طور پر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں شروع ہوا۔ تاہم کویڈ-19 کے علامات کی وجہ سے طبی عملے نے اسے الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن اس دوران اس شخص کی موت ہوگئی'۔

پولیس نے بتایا 'مریض کی موت کے بارے میں جاننے کے بعد اس کے لواحقین نے ہسپتال میں ہنگامہ کھڑا کردیا اور ہسپتال کے فرنیچر اور دیگر املاک میں توڑ پھوڑ کی۔

واقعے کے بعد ہسپتال کے عملے نے ایک احتجاج شروع کیا۔ مالیگاؤں کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) رتناکر ناولے اسپتال پہنچے اور عملے کو یقین دلایا کہ انہیں اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، جس کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details