لاک ڈاؤن کے بارے میں غلط پیغامات، فوٹوز کے ذریعہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'سائبر کرائم برانچ ان لوگوں پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں جو غلط افواہ پھیلا رہے ہیں کہ مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ بغیر کسی سرکاری معلومات کے جھوٹی معلومات پھیلانے والے افراد نیز وہاٹس گروپ یا دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع کے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔