مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ جمعہ کی شام کورونا مشبت پائے گئے- یہ اطلاع خود انہوں نے اپنے ٹویٹر پر دی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں جو افراد ان کے رابطہ میں آئے تھے وہ اپنا کورونا کا ٹیسٹ کرا لیں۔
مہاراشٹر کے وزیرداخلہ انل دیشمکھ کورونا مثبت ٹویٹر اکاونٹ پر انہوں نے مزید لکھا ہے کہ فی الوقت ان کی طبیعت ٹھیک ہے نیز جلد ہی وہ صحت یاب ہو کر معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مہاراشٹر کے مختلف وزرا اور رہنما کورونا بیماری کی چپیٹ میں آئے تھے اور شفایاب ہوئے تھے جن میں وزرا سنیل کیدار ، بالا صاحب پاٹل ، جیتندر اوہاڑ، اسلم شیخ ، اشوک چوہان ، دھننجے منڈے ، سنجے بنسوڑے اور دادا صاحب بھوسے کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:'کسانوں نے اگر دوسرا راستہ اختیار کیا تو ملک بڑے بحران سے گزر سکتا ہے'