ممبرا میں تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پانچ ایکڑ پر مبنی ایک نیا قبرستان مہیا کرانے پر کل جماعت کی جانب سے میونسپل کمشنر سنجیو جیسوال اور ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ کا استقبال کیا گیا۔
غور طلب ہے کہ دس برس قبل مولانا سید معین الدین اشرف نے ایک قبرستان کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مسلسل کوششیں جاری رکھی۔ بالاآخر 5 ایکڑ پر مبنی ایک قبرستان مسلمانوں کو فراہم کیا گیا ہے۔
اس طرح ممبرا کے باشندوں کا ایک نئے قبرستان کا دیرینہ خواب پورا ہوا اور اس موقع پر شہر کے تمام مسالک کے ائمہ و علما کی جانب سے بنائی گئی تنظیم کل جماعت تنظیم کی جانب سے میونسپل کمشنر سنجیو جیسوال اور مقامی ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ کا استقبال کیا گیا۔