اردو

urdu

Maharashtra Govt Will Collapse in Six Month: مہاراشٹر کی نئی حکومت چھ مہنیوں میں گر جائے گی، شرد پوار

By

Published : Jul 4, 2022, 1:05 PM IST

Updated : Jul 4, 2022, 4:09 PM IST

گزشتہ روز شرد پوار نے اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کی میٹنگ بلائی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی نئی حکومت چھ ماہ میں گر جائے گی اس لیے مڈٹرم الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔ Sharad Pawar Says Be Ready for Mid Term Election

NCP President Sharad Pawar
این سی پی کے سربراہ شرد پوار

ممبئی:این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کا تختہ الٹ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ایکناتھ شندے گروپ کی نئی حکومت بن گئی ہے لیکن یہ حکومت چھ ماہ میں گر جائے گی اس لیے مڈٹرم انتخابات کے لیے تیار رہیں۔ NCP Meeting in Mumbai

این سی پی کے صدر شرد پوار نے اپنی پارٹی کے تمام ایم ایل ایز اور لیڈروں کو ضمنی انتخابات کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ شرد پوار نے گزشتہ روز یشونت راؤ چوان سینٹر میں این سی پی لیڈروں اور ایم ایل ایز کی میٹنگ بلائی تھی۔ انہوں نے اس میٹنگ میں پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو یہ ہدایات دی ہے کہ مڈٹرم اسمبلی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں کیوںکہ شیوسینا سے بغاوت کرنے والے ایم ایل ایز میں جنہیں کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے ان میں ناراضگی پائی جارہی ہے اس لیے بھی باغی ایم ایل ایز کی گھر واپسی کا امکان ہے۔ شرد پوار نے این سی پی ارکان اسمبلی کو اپنے حلقے میں کام پر توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

Last Updated : Jul 4, 2022, 4:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details