اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Politics مہاراشٹر حکومت بدعنوانی اور گناہ کی پیداوار: کانگریس

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر اجیت پوار اور کئی دوسرے لیڈرز مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں پھر سے تیزی آئی ہے۔

مہاراشٹر حکومت بدعنوانی اور گناہ کی پیداوار: کانگریس
مہاراشٹر حکومت بدعنوانی اور گناہ کی پیداوار: کانگریس

By

Published : Jul 3, 2023, 6:31 AM IST

Updated : Jul 3, 2023, 6:38 AM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ مہاراشٹر میں جائز طریقہ سے منتخب حکومت نہیں بلکہ بدعنوانی اور گناہ سے بنی ایسی حکومت ہے، جس نے ای ڈی کا خوف دکھا کر اقتدار پر قبضہ کرنے کا کام کیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے مہاراشٹر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر ٹویٹ کرکے کہا کہ "بی جے پی کا 'ڈرٹی ٹرکس ڈیپارٹمنٹ' مہاراشٹر میں یہ سب کام کر رہی ہے۔ یہ قانونی طور پر منتخب حکومت نہیں ہے بلکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ-ای ڈی کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرنے والی حکومت ہے۔ مہاراشٹر حکومت بدعنوانی اور گناہ کی پیداوار ہے۔ عوام مہاراشٹر کے غدار، بدعنوان اور سمجھوتہ کرنے والے لیڈروں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں اور اگلے انتخابات میں سب کو سبق سکھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے 29 جون کو بدعنوانی کے بارے میں بات کی تھی، جس سے لگتا ہے کہ 'واشنگ مشین' چالو ہو گئی ہے اور بی جے پی حکومت میں شامل ہونے والے لیڈر اب حلف برداری کی تقریب کے بعد صاف ستھرے ہو گئے ہیں"۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے واقعہ کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار سے بات کرکے ان کی حمایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: اجیت پوار مہاراشٹرا کی این ڈی اے حکومت میں نائب وزیراعلیٰ کے عہدہ پر فائز

دریں اثناء کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ "یہ واضح ہے کہ بی جے پی کی واشنگ مشین نے اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ مہاراشٹر میں بی جے پی کے زیرقیادت اتحاد میں شامل ہونے والے کئی لیڈروں میں سے کئی پر سنگین بدعنوانی کے الزامات لگے تھے۔ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس حکام ان کے پیچھے پڑے تھے۔ اب ان سب کو کلین چٹ مل گئی ہے۔ کانگریس مہاراشٹر کو بی جے پی کے چنگل سے آزاد کرانے کی اپنی کوششیں تیز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مہاراشٹر کو بی جے پی کے چنگل سے آزاد کرانے کی اپنی کوششیں تیز کرے گی۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 3, 2023, 6:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details