اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Urdu Medium Schools: اردو میڈیم اسکول کو ساتویں جماعت سے 12 ویں تک کرنے کا منصوبہ - رکن اسمبلی رئیس شیخ

اردو میڈیم اسکول میں ڈراپ آوٹ Drop out in Urdu Medium School of Maharashtra کو لیکر ریاستی حکومت نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ اردو میڈیم اسکولز کو ساتویں سے 12 جماعت تک بڑھا دیا جائے اور انھیں سیمی انگلش میڈیم رکھا جائے۔ اس کے پیچھے کی حکومت کی منشا یہ ہے کہ اس سے ڈراپ آوٹ کا مسئلہ ایک حد تک ختم ہو جائے گا اور اردو میڈیم کے طلبہ کو ساتویں کے بعد آگے کی کلاسز نہ ہونے کے سبب دوسرے تعلیمی ادارے کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔ Maharashtra govt to extend urdu medium schools from 7th to 12th

اردو میڈیم اسکول کو ساتویں جماعت سے 12 ویں تک کرنے کا منصوبہ
اردو میڈیم اسکول کو ساتویں جماعت سے 12 ویں تک کرنے کا منصوبہ

By

Published : Jan 19, 2022, 5:49 PM IST

مہاراشٹر حکومت کی اس منشاء کو لیکر اردو میڈیم اسکولوں Maharashtra Urdu Medium Schools کی کایا پلٹ کرنے والے رکن اسمبلی رئیس شیخ کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

شیخ نے کہا کہ ہم کافی دنوں سے اس بات کا مطالبہ کر رہے تھے کہ اسکول کے جی سے لیکر 12 تک ہو تاکہ چھوٹے بچوں اور ان کے والدین کو 12ویں جماعت تک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے کسی دوسرے تعلیمی ادارے کا چکر نہ کاٹنا پڑے۔ حالانکہ یہ بات اب تک حکومت کی تجویز اور منصوبوں میں شامل ہے۔ Maharashtra govt to extend urdu medium schools from 7th to 12th

اردو میڈیم اسکول کو ساتویں جماعت سے 12 ویں تک کرنے کا منصوبہ

اس پر عملی جامہ کب پہنایا جائے گا اس کے بارے میں حکومت نے وضاحت نہیں کی ہے۔ تجویز ریاستی وزیر تعلیم ورشا گایکواڈ نے رکھی ہے۔ اس پر کسی طرح کے سرکلر یا کوئی حکم اب تک صادر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں اردو میڈیم اسکولوں کو سیمی انگلش میڈیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے، لیکن یہ کوشش محکمہ بی ایم سی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلد ہی اردو میڈیم اسکول بھی ماڈرن ایجوکیشن سے آراستہ ہوں گے

ان اسکولز میں اردو محض ایک مضمون تک محدود رہے گی، جبکہ دوسرے مضامین انگلش میڈیم میں رہیں گے۔

اس کے پیچھے کا مقصد یہ بتایا جا رہا ہے کہ اردو میڈیم اسکول میں پڑھنے والے طلبہ کسی سے پیچھے نہ رہیں اس لئے ان کی بنیاد پہلے سے مضبوط اور مستحکم بنائی جائے۔ اس لئے اردو کو ایک سبجیکٹ کے حیثیت سے رکھا جائے باقی مضامین کو انگلش میڈیم میں کر دیا گیا۔

اہم سوال یہ ہے کہ کہیں بچوں کے مستقبل بہتر بننے کی اس خواہش میں اردو کا مستقبل خطرے میں نہ پڑ جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details