ممبئی:ریاست مہاراشٹر میں 28 ستمبر کو گنیش وسرجن کے سبب جلوس کمیٹی اور ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اہم بیٹھک منعقد کی گئی جس میں یہ طے پایا گیا کہ ایک ہی دن میں دونوں مذہبی رسومات ادا کرنے میں نظم نسق کو لیکر خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس لئے خلافت ہاؤس جلوس کمیٹی نے 28 ستمبر کی جگہ 29 ستمبر کو جلوس نکالنے پر رضا مندی ظاہر کی۔
جسکے بعد حکومت نے 28 ستمبر کی جگہ 29 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔جلوس کمیٹی کے صدر سرفراز آرزو نے کہا کہ چونکہ ایک ہو دن میں دونوں رسومات ادا کرنے میں غیر سماجی عناصر کو موقع مل سکتا ہے کہ سے ماحول خراب کریں اور اسکے ساتھ ساتھ پولیس فورس کو بھی نظم نسق برقرار رکھنے میں دقتیں پیش آ سکتی ہیں۔ اس لئے نظم نسق بہتر رہے اور دونوں مذاھب کے درمیان اخوت بھائی چارہ قائم رہے اسلئے جلوس کو 28 کی جگہ 29 ستمبر کو نکالنے پر ہر ایک نے رضا مندی ظاہر کی۔