مہاراشٹر حکومت نے 16 نومبر سے ریاست میں تمام مذہبی مقامات کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
مہاراشٹر: تمام مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں ریاستی حکومت نے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
uddhav
حکومتی شرائط کے مطابق تمام مذہبی مقامات پر جانے والے زائرین و عقیدمندوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ نیز مہاراشٹر حکومت کی جانب سے یہ بھی احکامات دیے گئے ہیں کہ اس دوران سماجی فاصلے بھی برقرار رکھنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر ریاست کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ اسی لیے ریاستی حکومت نے مذہبی مقامات کو دوبارہ جاری کرنے میں کسی بھی قسم کی عجلت نہیں کرنا چاہتی تھی اور اس نے تمام تر تنقیدوں کے باوجود مذہبی مقامات کو کھولنے میں جلد بازی نہیں کی۔